۷ آذر ۱۴۰۳ |۲۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 27, 2024
علامہ ساجد نقوی کی پاراچنار میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت

حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: عوام کے جان و مال کی حفاظت حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے، حکمران امن قائم کرنے کیلئے عملی کردار ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سانحہ کرم کے بعد پیدا ہونے والی بگڑتی صورتحال پر مسلسل گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اب صورتحال یہ ہے کہ سات روز کا سیز فائر کا اعلان کئے جانے کے باوجود تاحال پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے جا رہے۔ جس سے ضلع کرم کے حالات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور مسلسل انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عوام کے جان و مال کی حفاظت حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے، حکمران امن قائم کرنے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کریں۔

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا: ایک عرصہ سے یہ خطہ شرپسندی، ظلم و جبر اور تشدد کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے لہٰذا فوری طور پر زمینی حقائق کے مطابق سنجیدہ اقدام اٹھا کر بحالی امن و عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدام اُٹھائے جائیں۔

قائد ملت جعفریہ نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کیلئے صبر و استقامت، زخمیوں کیلئے شفاء کاملہ و عاجلہ کی بھی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .